12 جولائی 2025 - 12:15
مآخذ: ارنا
امریکی وزارت جنگ نے اپنے العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف کرلیا

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مشرق وسطی میں اپنے سب سے بڑے، العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف کرلیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ  گذشتہ مہینے قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس پر ایران کے بیلسٹک میزائل لگے ہیں۔

 یاد رہے کہ امریکہ کا العدید ایئربیس جو قطر میں واقع ہے، مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ  ہے جس سے افغانستان، عراق اور یمن پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان شین پارنل نے جمعہ کے روز بین الاقوامی  ابلاغیاتی ذرائع کے لئے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 جون کو ایران کا 'ایک' بیلسٹک میزائل العدید ایئر بیس پر لگا ہے۔

 انھوں نے دعوی  کیا کہ ایران کے فائر کردہ بقیہ میزائلوں کو امریکہ اور قطر کے ایئر ڈیفنس نے ہدف تک نہیں پہنچنے دیا!

غیر جانبدار ذرائع کے مطابق، البتہ، العدید اڈے پر چھ سے زائد ایرانی میزائل کامیابی سے لگے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha